بلاول بھٹو

بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کا اجراء

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکانات کی تعمیرات کے معاہدے پر دستخط ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ترقی یافتہ سندھ، عہد سے تعمیر نو تک کے موضوع پر منعقد ہونے والی کانفرنس میں بلاول بھٹو نے سیلاب متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے لیے فنڈز کا اجراء کیا۔ یاد رہے کہ رہے کہ گزشتہ سال آنے والے سیلاب اور بارشوں کی وجہ سے ناصرف دیہی بلکہ متعدد شہری علاقے بھی زیرِ آب آ گئے تھے۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ ہم نے متاثرین کےلیے گھر بنانے کا کام شروع کردیا ہے، ہمیں صحت زراعت اور تعلیم کے شعبوں کی بہتری کے لیے مزید کوشش کرنی ہیں، سیلاب متاثرین سے وعدہ ہے کہ مل کر آپ کے گھروں کی تعمیر نو کرینگے، یہ ابھی متاثرین سے وعدے کا آغاز ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے