شیری رحمان

آج سے ہونے والی پری مون سون بارشوں سے گرمی کم ہوگی۔ وزیر ماحولیاتی تبدیلی

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان کا کہنا ہے کہ آج سے ہونے والی پری مون سون بارشوں سے گرمی کم ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پری مون سون بارشوں سے شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ 25 سے 30 جون کے درمیان اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش متوقع ہے۔ کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختون خوا میں اس دوران تیزہواوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔

شیری رحمان کا مزید کہنا ہے کہ بلوچستان، جنوبی پنجاب اور سندھ کے مختلف شہروں میں 26 سے 29 جون کے درمیان آندھی اور بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے شدید بارشوں سے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ، پہاڑی علاقوں میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے خدشے کا اظہار بھی کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تمام متعلقہ اور مقامی اداروں کو الرٹ رہنے، سیاحوں کو محتاط رہنے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر نے شہریوں کو بارشوں کے دوران کمزور انفرااسٹرکچر، بجلی کے کھمبوں اور ندی نالوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے