بجلی

بجلی کی قیمت میں مزید اضافے کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کے لیے اکتوبر میں استعمال شدہ بجلی پر ایندھن کی لاگت کی مد میں بجلی کے نرخ 4 روپے 74 پیسے بڑھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ اس کا فیصلہ نیپرا چیئرمین توصیف ایچ فاروقی کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کی درخواست پر ہونے والی عوامی سماعت کے اختتام پر کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق نیپرا کے کیس افسران نے نشاندہی کی کہ ایل این جی کی قلت کی وجہ سے ایک ارب 69 کروڑ روپے اور معاشی میرٹ آرڈر کی خلاف ورزی پر ایک ارب 77 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔ سی پی پی اے کے نمائندے نے وضاحت کی کہ بجلی کی کمپنیوں نے اکتوبر کے لیے 70 کروڑ مربع فٹ یومیہ کا مطالبہ کیا تھا لیکن مجموعی طور ہر 606 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی گئی۔

واضح رہے کہ نیپرا عہدیداروں نے کہا کہ اکتوبر کے لیے حوالہ جاتی قیمت میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار 0.2 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا لیکن وہ 11 فیصد رہی اور کوئلے سے بجلی کی پیداوار 25 فیصد رہنے کا تخمینہ تھا جو کوئلے سے چلنے والے کچھ بجلی گھروں بشمول حب پاور کی 6 ماہ سے زائد تک بندش کی وجہ 15 فیصد رہی۔ لہٰذا صارفین سے 4 روپے 75 پیسے اضافی وصول کیے جانے چاہیے، کچھ رد و بدل کے بعد نیپرا نے ایندھن کی لاگت 4 روپے 74 پیسے مقرر کردی جس کا نوٹی فکیشن آئندہ چند روز میں جاری کردیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے