حافظ حمداللہ

فارن فنڈنگ نے عمران خان کو آئین شکن ثابت کیا۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے نے عمران نیازی کو آئین اور قانون شکن ثابت کیا ہے اب اس کے خلاف کارروائی کا وقت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ آوے جج آوے آئی جی آوے ڈی آئی جی جیسے ڈائیلاگ، فلم انڈسٹری مولاجٹ، کا ہوسکتے ہیں، ایسے جملے سابق وزیراعظم اور سیاسی لیڈر کے نہیں ہوسکتے۔ خود کو سب سے بڑی جماعت کا لیڈر کہنے والا عمران نیازی قانون اور آئین سے بالاتر ہے کیا؟۔

ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ اگر تم واقعی ایک پاکستان اور ایک قانون چاہتے ہو تمہیں قانون اور آئین کے سامنے سرینڈر ہونا ہوگا۔ فارن فنڈنگ اور آئین شکنی کے فیصلوں نے عمران نیازی کو بددیانت، جھوٹا اور آئین شکن ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے فیصلوں کو تسلیم کرنے کے بجائے ججوں عدلیہ اور اداروں کی تضحیک اور توہین پہ تلے رہے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے