فضل الرحمان

موجودہ حکومت ناجائز ہے اسے کوئی عوامی حمایت حاصل نہیں، مولانا فضل الرحمان

کراچی (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام ف اور پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پی ٹی آئی حکومت کو خبر دار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نااہلوں کیلئے نہیں بنا تھا ، لوگو! اٹھو اورانقلاب لاؤ کیوں کہ اب انقلاب کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت ناجائز ہے اسے کوئی عوامی حمایت حاصل نہیں، ان کا کہنا ہے کہ جعلی حکومت جبر کے ساتھ کرسی پر بیٹھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اب یہ قافلہ رکے گا نہیں بلکہ جاری رہے گا ، اب پاکستان میں صرف جلسے نہیں روڈ کارواں بھی ہوں گے ، اب اسلام آباد کی طرف مارچ بھی ہوگا، ہم ان نوجوانوں کو کنٹرول میں کب تک رکھیں، اب قافلہ چل پڑا ہے، جو تھمے گا اور رکے گا نہیں۔ فضل الرحمان کا  کہنا ہے کہ حکومتی نااہلی کی وجہ سے غریب انسان کیلئے جینا مشکل ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ  فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کی معیشت جمود کا شکار ہے ، سالانہ ترقیاتی تخمینہ ساڑھے 5 فیصد قوم کودیا گیا ، اگلے سال 6.5 فیصد کے تخمینہ کا اعلان ہوا۔ لوگوں کیلئے راشن لینا مشکل ہوگیا ہے ، آج دنیا آگے بڑھ رہی ہے لیکن پاکستان کو پیچھے کی طرف دھکیل دیاگیا ، ایسی صورت حال پر ہم خاموش تماشائی نہیں رہ سکتے، پاکستان کے 22 کروڑ عوام کوممتاز مقام دلا کر ہی دم لیں گے۔ حکوم

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے