بجلی

بجلی صارفین کو ریلیف دینے کیلئے آئیسکو نے بڑا قدم اٹھالیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان آئیسکو کا کہنا ہے کہ صارفین کی سہولت کیلئے بل اقساط میں جمع کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئیسکو ترجمان راجہ عاصم کے مطابق صارفین کی سہولت کیلئے بجلی بلز کی مقررہ تاریخوں میں توسیع کی جارہی ہے۔ صارفین کی مشکلات دیکھتے ہوئے اضافی بوجھ کم سے کم کرنے کی کوشش کریں گے۔ صارفین ایس ڈی او ریونیو ایکسیئن دفاتر سے بلز کی اقساط اور مقررہ تاریخ میں توسیع کروا سکتے ہیں۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ آئیسکو بجلی خرید کرصارفین کو فروخت کرتی ہے۔ ٹیکسز اور ٹیرف اضافے میں آئیسکو کا کوئی کردار نہیں ہے۔ آئیسکو کو فی یونٹ تقریبا سوا دو روپے پرافٹ مارجن ملتا ہے۔ آئیسکو فی یونٹ صارفین سے منافع چارج کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ بجلی صارفین کسی سرکاری تنصیبات کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ہم صارفین کے حقوق کا تحفظ کریں گے۔ صارفین سے درخواست ہے آئیسکو افسران اور عملہ کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

علی امین گنڈاپور سے لائٹر ٹون میں بات ہوئی ہے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے