عطا تارڑ

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے دوبارہ امریکا پر بغیر ثبوت کے الزام لگایا، عطاء اللہ تارڑ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کے رہنما عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے گزشتہ روز دوبارہ امریکا پر بغیر ثبوت کے الزام لگایا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا پروان چڑھانے کے لیے جھوٹے اکاؤنٹ استعمال کیے جا رہے ہیں، یہ اکاؤنٹ پی ٹی آئی کے حق میں اور ن لیگ کے خلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ کبھی کہتے ہیں امریکا نے حکومت گرائی، کبھی کہتے ہیں محسن نقوی نے گرائی، ذہنی توازن ٹھیک نہیں نہ مدت مکمل کی اور نہ عدت مکمل کی، علماء کو کیوں چپ لگ گئی ہے، نواز شریف کے خلاف فتویٰ جاری ہوتا تھا۔ عطاء اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ کہہ رہے ہیں کہ 9 مئی کے حملے نواز شریف نے کروائے کیا، حسان نیازی نواز شریف کا بھانجا ہے؟ شرم سے ڈوب مرو جیل جا کر بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آتے، 190 ملین پاونڈز پر کیوں نہیں بولتے۔

واضح رہے کہ عطا تارڑ نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے پروپیگنڈا مہم میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے، یہ لوگ اتنا ڈھٹائی سےجھوٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہو، پی ٹی آئی نے ایک جھوٹا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بنا رکھا تھا، پی ٹی آئی کی پروپیگنڈا مشینری گورے کی تصویر لگا کر گمراہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے