آئی ایم ایف

بجلی بلوں پر ریلیف کیلئے نگراں حکومت کا آئی ایم ایف سے رجوع کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) بجلی کے بلوں پر ریلیف کیلئے نگراں حکومت نے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی زیر صدارت ہوا۔ تیسرے اجلاس میں بھی عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف فراہم کرنے کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ وزارت توانائی نے وفاقی حکومت کو تجویز دی کہ اس معاملے میں آئی ایم ایف سے رجوع کیا جائے۔

ذرائع کے مطابق وزارت توانائی نے کابینہ کو بتایا کہ بجلی بلوں میں عوام کو ریلیف آئی ایم ایف کی منظوری کے بعد ہی دیا جاسکتا ہے۔ وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ بجلی بلوں پر ممکنہ ریلیف پر آئی ایم ایف کو اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے۔

بجلی کے بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی آئی ایم ایف کو اعتماد میں لیے بنا نہیں کی جاسکتی اور بلوں میں ٹیکسیشن میں کمی کی تو آئی ایم ایف معاہدے کی خلاف ورزی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار چین کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے