اعظم نذیر

ایک بہت بڑا آئینی مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔ وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ اس وقت ایک بہت بڑا آئینی مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ عدالتی کارروائی سب کے سامنے ہے، وہ 9 رکنی بینچ بھی 5 رکنی بینچ میں تبدیل ہوا، پہلے والا فیصلہ 4/3 سے آیا اور ثابت ہوا کہ خارج ہوچکا ہے۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ 184/3 کے اختیارات کے حوالے سے جو صورتحال ہے سب کے سامنے ہے، صبح چار رکنی بینچ بیٹھا اس میں بھی جسٹس مندوخیل نے معذرت کرلی، امید تھی کہ چیف جسٹس گھر کے بڑے والا کردار ادا کریں گے۔

وزیر قانون نے کہا کہ تین رکنی بینچ نے جب سماعت شروع کی تو یہی نکتہ بار کونسل کے عہدیداران نے رکھا، ایک بہت بڑا آئینی مسئلہ کھڑا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم شہباز شریف

شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائم مقام صدر نامزد

اسلام آباد (پاک صحافت) مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس میں شہباز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے