نیر بخاری

ایوان صدر کو آرڈینینس فیکٹری بنانے والے عارف علوی کا پارلیمانی قانون سازی پر اعتراض سوالیہ نشان ہے، نیر بخاری

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکریٹری جنرل سید نیر حسین بخاری نے صدر مملکت کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایوان صدر کو آرڈینینس فیکٹری بنانے والے عارف علوی کا پارلیمانی قانون سازی پر اعتراض سوالیہ نشان ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی سید نیر بخاری نے صدر عارف علوی کی جانب سے واپس بھیجے گئے بلوں کے معاملے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ سے منظور کردہ بلز پر دستخط نہ کرنے والے عارف علوی عہدہ صدارت سے مستعفی ہوکر بنی گالا سکونت اختیار کریں، خوشامدی یاد رکھے جانے میں نام پیدا کرنے کی بجائے عہدہ صدارت کا خیال رکھیں۔

واضح رہے کہ نیر بخاری نے اپنے ردعمل میں مزید کہا کہ پارلیمنٹ کے حصہ صدر کا کردار اور طرز عمل آئین پر عملدرآمد کا متقاضی ہے، عارف علوی ملک کے صدر کی بجائے تحریک انصاف کے کارکن اور عمران خان کے کٹھ پتلی بننے سے گریز کریں۔ نیر بخاری نے مشورہ دیا کہ پارلیمنٹ کی قانون سازی پر اعتراض لگانے والے صدر دو قدم پیچھے ہٹ کر پھر سے دنداں سازی شروع کریں۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

ہتک عزت کا نیا قانون لانے پر سب متفق ہیں، الزام ثابت ہونے پر 30 لاکھ روپے ہرمانہ ہوگا۔ عظمی بخاری

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ ہتک عزت کا نیا قانون لانے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے