بلاول بھٹو

ماحولیات کا عالمی دن ہر ملک سے لے کر ہر کمیونٹی اور فرد کے لیے ایک یاد دہانی ہے، وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ماحولیات کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ماحولیات کا عالمی دن ہر ملک سے لے کر ہر کمیونٹی اور فرد کے لیے ایک یاد دہانی ہے۔ وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کا سدباب کرنے اور کرہِ ارض پر قدرتی ماحول کے تحفظ کے لیے عالمی سطح پر مشترکہ کاوشیں ناگزیر بن چکی ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرہِ ارض کو لاحق سنگین خطرات سے بچنے کے لیئے اب بھی وقت و موقع ہاتھ سے نہیں گیا، شہری منصوبہ بندی، آلودگی کی روک تھام، شجر کاری اور قدرتی ماحول کو تحفظ کے ذریعے زمین دوست ماحول کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان بطور ایک ذمہ دار ملک ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کررہا ہے۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے پیغام میں مزید کہاکہ حکومتِ پاکستان نے عوامی سطح پر ماحولیات کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیے اقدام کیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اقتصادی و معاشی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی ماحولیات کو تحفظ دینے والی پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں، ترقی پذیر ممالک کے لیے ماحولیاتی چیلنجز سے اپنے محدود وسائل سے نمٹنا خود ایک چیلینج ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے