ن لیگ

این اے 133 ضمنی الیکشن، ن لیگی امیدوار نے میدان مار لیا

لاہور (پاک صحافت) لاہور کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن کی امیدوار شائسہ پرویز ملک نے فتح اپنے نام کر لی۔ خیال رہے کہ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 کے ضمنی انتخاب  میں پاکستان  پیپلزپارٹی کے اسلم گِل 32313 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

تفصیلات کے مطابق  قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں صبح 8 بجے شروع ہونے والی پولنگ شام 5 بجے تک کسی وقفے کے بغیر جاری رہی۔ تمام 254  پولنگ اسٹیشنز کے غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز 46811 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں۔

واضح رہے کہ  پولنگ کے دوران امن و امان کی صورت حال کو برقرار رکھنے کیلئے 2 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں نے سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیے جبکہ رینجرز اہلکار بھی گشت پر مامور رہے۔ یاد رہے کہ جمشید چیمہ اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے بعد حلقے میں پی ٹی آئی کا کوئی امیدوار میدان میں نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بشام، چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشتگرد گرفتار

بشام (پاک صحافت) خیبر پختونخوا کے شہر بشام میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے