پی ڈی ایم اجلاس

پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس، نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کریں گے

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈ ی ایم) کا سربراہی آجلاس آج منعقد ہوگا، جس میں سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت اور خطاب کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق لانگ مارچ اور استعفوں کے وقت اور تاریخ کے تعین کے لیے حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا سربراہی اجلاس آج ہوگا۔ پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق لانگ مارچ سے پہلے چاروں صوبوں میں کنونشن اور احتجاجی جلسے کرنے کی سفارشات بھی تیار ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی میں لانگ مارچ اور استعفے دینے پر اتفاق ہوچکا ہے۔ مہنگائی، بیروزگاری اور خراب معیشت پر شدید تحفظات کا اظہار بھی کیا گیا۔ یاد رہے کہ اجلاس اجلاس کے دران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلئے غور کیا گیا جس کے بعد سفارشات بھی تیار کر لی گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے