مفتاح اسماعیل

پاکستان میں پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے موثر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی گئی ہے، مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا پاکستان میں پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے موثر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی گئی ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے اے ڈی بی کے وفد کے مسلسل تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا اور جاری پروگراموں پر تیزی سے عملدرآمد کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے چیف تھیمیٹک آفیسر کی ملاقات ہوئی جس میں وزیر خزانہ نے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد کا خرانہ ڈویژن میں خیر مقدم کیا، انہوں نے پاکستان میں اصلاحاتی ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اے ڈی بی کے کردار کو سراہا۔

واضح رہے کہ وزیر خزانہ نے وفد کو موجودہ حکومت کی ترجیحات کے بارے میں بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کے لیے موثر ڈھانچہ جاتی اصلاحات پر توجہ دی گئی ہے۔ وفد نے اے ڈی بی کی جانب سے پاکستان میں مختلف منصوبوں کی پیش رفت سے آگاہ کیا، اے ڈی بی نے کنٹری پارٹنر شپ اسٹریٹجی برائے پاکستان 2021-25 حکومت پاکستان کے وژن سے مکمل ہم آہنگی کا اعادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے