سعید غنی

ایم کیو ایم والے پھر کراچی میں خونریزی چاہتے ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ماضی میں بے گناہ اور معصوم شہریوں کا قتل عام کرتی رہی اور یہ اب پھر سے کراچی میں خونریزی چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے کراچی کے ان بچوں کو قتل کرایا جن کے والدین کے ووٹ سے وہ یہاں تک پہنچے، یہ پھر کراچی میں خونریزی چاہتے ہیں۔ ایک واقعہ کو بنیاد بنا کر صوبے میں لسانی تقسیم پیدا کرنے کی جارہی ہے، آفاق احمد نے ایک مسئلے پر آگ لگانے کی کوشش کی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں لسانی بنیادوں پر فساد پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ٹنڈوالہ یار میں ایک قتل کی وجہ سے صورتحال خراب ہوئی ہے۔ سندھ حکومت کو کسی مخصوص لسانی جماعت بناکر پیش کرنا زیادتی ہے۔ جس قسم کی باتیں ٹنڈوالہ یار میں کیں وہ آگ لگانے کی کوشش ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی مزے سے شاہانہ جیل کاٹ رہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب

لاہور (پاک صحافت) عظمی بخاری کا کہنا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے