خالد مقبول صدیقی

ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں پر سخت پابندی عائد کردی

کراچی (پاک صحافت) ایم کیو ایم نے اپنے کارکنوں پر سخت پابندی عائد کرتے ہوئے انہیں کسی بھی دوسری سیاسی یا مذہبی جماعت کے کارکن کے ساتھ بیٹھنے کو ممنوع قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے کارکنوں کے لئے سرکلر جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا کہ دوسری سیاسی یا مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کے ساتھ بیٹھنا ممنوع قرار ہے۔ دوسری جماعت کے کارکنوں کے ساتھ بیٹھنے پر تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

ایم کیو ایم کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام ذمہ داران و کارکنان کو پابند کیا جاتا ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی، مذہبی، سماجی اور فلاحی جماعت یا گروپ کے ذمہ دار یا کارکن سے ملاقات یا بیٹھک بغیر اجازت نہیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے