اعظم سواتی

ایف آئی اے نے پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنما اعظم سواتی کو ان کے فارم ہاوس سے گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے اعظم سواتی کو قومی سلامتی کے تحت ان کے فارم ہاؤس سے گرفتار کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے بیٹے نے سینیٹر اعظم سواتی کی گرفتاری کی تصدیق کردی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن رہنما کو گرفتار کرنا حکومتی کارنامہ ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائمز نے گرفتار کیا ہے۔ اعظم سواتی کو ان کے متنازع ٹوئٹس پر گرفتار کیا گیا ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف کے گرفتار رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ سیشن عدالت میں پیش کردیا گیا، عدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پر 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے