یوسف رضا گیلانی

جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کردیا۔ یوسف رضا گیلانی

ملتان (پاک صحافت) سید یوسف رضا گیلانی کا کہنا ہے کہ جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی کا شکر گزار ہوں کہ موسٰی گیلانی کو ٹکٹ دیا، مسلم لیگ (ن) کا مشکور ہوں جنہوں نے ہماری حمایت کی، مولانا فضل الرحمان، نواز شریف اور مریم نواز کا بھی شکر گزار ہوں۔

یوسف رضا گیلانی کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کا بیانیہ ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا تھا، الیکشن لڑنے کا کیا فائدہ؟ اگر جیت کر استعفیٰ ہی دینا ہے، یہ مقابلہ گیلانی اور قریشی کے درمیان نہیں تھا، ہمارا مقابلہ عمران خان کے بیانیے سے ہے، جنوبی پنجاب کے عوام نے عمران خان کے بیانیے کو مسترد کردیا ہے، ہمیں جماعتوں کا فائدہ نہیں سوچنا، ملک کا فائدہ سوچنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے