سامسنگ اے 22 فائیوجی اسمارٹ فون

سام سنگ کی جدید فیچر سے لیس نئی ایم سیریز ماڈل کی تفصیلات

کراچی (پاک صحافت) سام سنگ کی جدید فیچر سے لیس نئی ایم سیریز ماڈل کی تفصیلات لیک ہوگئیں۔ سام سنگ کی اس نئی’ گلیکسی ایم سیریز‘ کے تحت اسمارٹ فون 5 جولائی کو متعارف کرایا جائے گا۔ ٹیکنالوجی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سام سنگ گلیکسی ایم 13 فائیوجی کے ذریعے ایم سیریزمتعارف کرائے گا۔ گلیکسی ایم 13 فائیو جی کے حوالے سے کافی دنوں سے یہ خبریں گردش کررہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے ٹوئٹراکاؤنٹ پرجاری کردہ ٹیزرکے ذریعے گلیکسی ایم سیریزکی آمد کا اعلان کیا ہے۔ تاہم، ٹیزرویڈیومیں کسی مخصوص ماڈل کا نام ظاہرنہیں کیا گیا ہے۔ اس پوسٹ میں صرف یہ بتایا گیا ہے کہ نئی سیریزکے تحت آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں اسمارٹ فونزکومتعارف کرایا جائے گا۔ تاہم اس نئے ماڈل کے بارے میں تفصیلات ظاہرنہیں کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ لیکس کے مطابق سام سنگ گلیکسی ایم 13 فائیوجی کوممکنہ طورپر6.6 انچ ڈسپلے، میڈیا ٹیک ڈائمنسٹی ایس اوسی چپ سیٹ کے ساتھ تین خوب صورت رنگوں نیلے، بھورے اورسبز، جب کہ اسٹوریج کے لحاظ سے دوویریئنٹ میں پیش کیا جائے گا۔ ممکنہ طورپرگلیکسی ایم 13 فائیو جی کواینڈروئیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ 4 جی بی ریم اور128 جی اسٹوریج میں پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

واٹس ایپ

واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف، استعمال کا طریقہ بھی جانیں

(پاک صحافت) میٹا نے واٹس ایپ میں ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ کیا ہے۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے