ایران پاکستان

ایران کیجانب سے سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 100 ٹن امدادی سامان مہیا کرنے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کی جانب سے پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 100 ٹن امدادی سامان مہیا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایرانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران پاکستان کو سیلاب زدگان کی مدد کیلئے 100 ٹن امدادی سامان مہیا کرے گا۔ ایرانی سفارت خانہ کا کہنا ہے کہ امدادی سامان ایران ہلال احمر سوسائٹی کے ذریعہ چاہ بہار سرحد سے پاکستان پہنچایا جائے گا۔

ایرانی سفارت خانہ کا مزید کہنا ہے کہ امدادی سامان میں 1000 خیمے، 2000 دریاں، 4000 کمبل شامل ہیں، پاکستانی حکام کی اجازت سے ایران میڈیکل ٹیم بھیجنے کو بھی تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

راک سالٹ کی غیرقانونی لیز فوراً معطل کی جائیں۔ مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے 7 ویں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے