ایران

ایران کی پاکستان کو سستے داموں پٹرول، بجلی اور قدرتی گیس دینے کی پیشکش

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران نے ایک بار پھر پاکستان کو سستے داموں پٹرول، بجلی اور قدرتی گیس دینے کی پیشکش کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے سفیر محمد علی حسینی نے نجی ٹی وی چینل کو دئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ ایران نے پاکستان کو سستے پٹرول، سستی بجلی اور سستی گیس کی جو پیشکش کی تھی، وہ آج بھی قائم ہے اور پاکستان جب چاہے اس پیشکش کو قبول کرکے ایران سے مذکورہ اشیاء سستے داموں خرید سکتا ہے۔

محمد علی حسینی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو جتنی مقدار میں پٹرولیم مصنوعات کی ضرورت ہے، ایران مہیا کرنے کو تیار ہے۔ ایران نے پاکستان ایران گیس پائپ لائن کی تعمیر کا کام بھی مکمل کردیا ہے چنانچہ اب پاکستان ایران سے گیس بھی خرید سکتا ہے۔ پاکستان اس وقت ایران سے 100 میگاواٹ بجلی خرید رہا ہے۔ پاکستانی حکومت چاہے تو سستے داموں مزید بجلی بھی خرید سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سیکیورٹی فورسز

شمالی و جنوبی وزیرستان میں جھڑپیں، 12 خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان (پاک صحافت) شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے