طلال چوہدری

اپنی بیٹی کو چھپانے اور نہ اپنانے والا نا اہل ہو گا، طلال چوہدری

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ اپنی بیٹی کو کاغذات میں چھپانے اور نہ اپنانے والا نا اہل ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پولیس پر پیٹرول بم پھینکنے والی دہشت گرد جماعت کی رجسٹریشن منسوخ ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ گھڑی چور اور فارن ایجنٹ نا اہل ہو گا۔ خیال رہے کہ دوسری جانب حکومتی اتحاد نے فل کورٹ نہ بنائے جانے کی صورت میں سپریم کورٹ کی کارروائی کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرتے ہوئے تین رکنی بنچ پر عدم اعتماد کا اظہار  کیا ہے۔

واضح رہے کہ اٹارنی جنرل آج عدالت میں پیش ہو کر بائیکاٹ کے حکومتی فیصلے سے عدالت کو آگاہ کر یں گے۔ پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ عدالت کی بات نہ مانی تو سپریم کورٹ آج ایک اور وزیراعظم کو فارغ کر دے گی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

جب تک آصف زرداری صدر ہیں انکے خلاف کیسز کی کارروائی آگے نہیں بڑھ سکتی، احتساب عدالت

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے