رانا ثناء اللہ

کچھ لوگ منتظر ہیں کہ کب عمران نا اہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں، رانا ثناء

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے شاہ محمود قریشی اور  چوہدری پرویز  الہٰی کے بیانات پر ردعمل میں کہا کہ ڈبہ پیر، ڈبو، عمران کا ڈاکو اور دانشور منتظر ہیں کہ کب عمران نا اہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثناء اللہ نے جاری بیان میں کہا کہ کچھ لوگ منتظر ہیں کہ کب عمران نا اہل ہو اور وہ پارٹی قیادت سنبھالیں۔ انہوں نے کہا کہ زمان پارک کا رنگ باز، ملتان کا ڈبہ پیر، سپریم کورٹ کے اکثریت ججز کی رائے کی توہین کر رہے ہیں، دو مداریوں کے ساتھ تین ڈگڈگیاں ہیں جو وہ زور زور سے بجا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ وزیر داخلہ نے یہ بھی کہاکہ خاتون جج کو دھمکیاں دینے والے تین ججز کے حامی و ترجمان بن گئے، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف جھوٹا ریفرنس دائر کرنے والوں کو عدلیہ کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ عمران کا شیطانی ٹولہ ہمیشہ آئین، انصاف اور عوام کے خلاف کھڑا ہوتا ہے، جج کو گالی اور دھمکی دینے والے بے شرم عدالتی احترام کا بھاشن دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا اشارہ دیدیا

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے