آرمی چیف

آرمی چیف آج پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورہ جات جاری ہیں جبکہ آج وہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ آج پنجاب اور خیبرپختونخوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف آج ڈیرہ اسماعیل خان اور روجھان میں متاثرہ علاقوں کی صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے جاری ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے تحت سیلاب متاثرین کی دادرسی کے لئے پاک فوج کی ہیلپ لائن مصروف عمل ہے۔ خیبر پختونخوا کے لئے آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن 1125 اور دیگر علاقوں کے لئے 1135 کام کر رہی ہیں تاہم شہری کسی بھی مدد کے لئے آرمی فلڈ کنٹرول ہیلپ لائن سے رابطہ کرسکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے