انسداد دہشت گردی کی عدالت نے اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا

لاہور (پاک صحافت) لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں  سابق وفاقی وزیر اسد عمر کو شامل تفتیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اسد عمر کے خلاف عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے اسد عمر کی عبوری ضمانت میں27جون تک توسیع کر دی۔

واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے ضمانتی مچلکے جمع کروا دیے۔ اسد عمر عبوری ضمانت کی معیاد ختم ہونے پر عدالت پیش ہوئے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سماعت 27 جون تک ملتوی کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے