بلاول بھٹو

بلاول بھٹوزرداری نے مہنگائی سے نجات کا طریقہ بتادیا

کراچی (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے مہنگائی سے نجات کا طریقہ بتادیا، پی پی چیئرمین کا کہنا ہے کہ مہنگائی سے نجات کا بس ایک ہی طریقہ ہے کہ ملک کو عمران خان سے نجات دلائی جائے۔ بلاول بھٹوزرداری کا کہنا ہے کہ صرف ایک سال میں عمران خان حکومت کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے 25 لاکھ سے پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے دھکیل دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق پی پی چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے اپنے حالیہ بیان میں حکمران جماعت پی ٹی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، بلاول کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بڑے بڑے دعوے کرکے اقتدار تو ہتھیالیا مگر وہ ملک چلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، ملک میں کھانے پینے کی اشیا میں مہنگائی کی سالانہ شرح 15 فیصد تک پہنچ گئی۔

واضح رہے کہ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ مافیا کے سرپرست عمران خان نے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کرکے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے کی کوشش کی ہے۔ جس ملک کے وزیراعظم کو کشکول اٹھانے کے علاوہ کچھ اور نہ آتا ہو، وہ کیسے مہنگائی کا خاتمہ کرے گا، معاشی ترقی کا پیمانہ جی حضوری کرنے والے افسران کی رپورٹیں نہیں بلکہ عام آدمی کے چہرے کی مسکراہٹ ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بارش

بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے 18 افراد جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 18 افراد جاں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے