نثار کھوڑو

انتخابات پر خدشات بڑھ رہے ہیں، قوم کو ابہام سے نکالا جائے۔ نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ انتخابات پر خدشات بڑھ رہے ہیں، قوم کو ابہام سے نکالا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے بتا دیا کہ 90 دن میں عام انتخابات نہیں ہوسکتے، آج ابتدائی حلقہ بندیوں کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ افسوس ہوتا ہے کہ اب تک ای سی پی نے الیکشن کی تاریخ نہیں دی ہے۔

نثار کھوڑو کا مزید کہنا تھا کہ کسی پارٹی پر کوئی قدغن نہیں سب کو الیکشن میں حصہ لینی کی آزادی ہے، قوم کے ساتھ اصل زیادتی انتخابات کی تاریخ کا نہ دینا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سندھ کے ساتھ رویہ ٹھیک نہیں رکھا، کسی صوبے میں ترقیاتی کاموں پر پابندی نہیں ہونی چاہیے۔

پی پی سندھ کے صدر نے کہا کہ بجٹ میں شامل اور منظورشدہ اسکیمز کےفنڈ کو منجمد کیا گیا ہے، پنجاب میں ترقیاتی منصوبے پر کوئی پابندی نہیں، سندھ میں پابندی ہے۔ جو صوبہ معیشت میں 65 فیصد دیتا ہے، اس کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

جب اقتدار میں تھے تو آرمی چیف باپ اور ڈی جی آئی ایس آئی چاچا تھا۔ خواجہ آصف

اسلام آباد (پاک صحافت) خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف کو اپنے طنز کا نشانہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے