انوار الحق کاکڑ

امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔ انوارالحق کاکڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ امن و استحکام ہماری اولین ترجیح ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے بیان میں نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا ہے کہ سرفراز بنگلزئی کا ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈالنا ملک اور بلوچستان کے لیے خوش آئند ہے۔

انوارالحق کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ گلزار امام شمبے کو ماضی قریب میں گرفتار کرکے مرکزی دھارے میں لایا گیا۔ ہماری ریاست اور ادارے ہم آہنگی کے نقطہ نظر کو فروغ دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ اسٹریٹجک اقدام دیرپا امن اور افہام و تفہیم کے فروغ کا باعث ہیں۔ ایسے اقدام اگلی نسلوں کےلیے محفوظ مستقبل کی راہ ہموار کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کردیا۔ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے