احسن اقبال

بلاول بھٹو شکست کی خفت مٹانا چاہتے ہیں۔ احسن اقبال

نارووال (پاک صحافت) ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو شکست کی خفت مٹانا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو بڑے شوق سے پنجاب آئیں، بس ہمارے دو سوالوں کا جواب دیں۔ بلاول بھٹو بتائیں کیا کراچی، لاہور کے جیسا ہے؟ روشنیوں کا شہر کھنڈر بن چکا ہے۔ دوسرا لاڑکانہ کا مقابلہ نارووال سے کرلیں، اگر لاڑکانہ بہتر ہوا تو سیاست چھوڑ دوں گا۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ اب بتائیں لاہور میں کون چاہیے گا کہ لاہور بالکل کراچی جیسا بن جائے؟ ہم تو بلاول بھٹو زرداری کی باتوں کو سنجیدہ نہیں لیتے۔ بلاول بھٹو شکست کے پیش نظر خفت مٹانے کی کوشش کررہے ہیں، عوام باشعور ہیں سمجھتے ہیں کہ آزاد امیدوار کامیابی کے بعد کہیں بک جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ وہی جماعت ہے جس نے عوام کو لوڈشیڈنگ اور دہشت گردی سے نجات دلائی۔ میرے حلقے میں بڑی تعداد میں لوگ ہمارے ساتھ شامل ہوئے، جنہوں نے پہلے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا تھا، لوگ سمجھ چکے ہیں کہ پی ٹی آئی کا ایجنڈا کسی اور کا ایجنڈا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے