شہباز شریف

الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے پاس دلیل نہیں دھمکی ہے، شہباز شریف

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے پی ٹی آئی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر حکومت کے پاس دلیل نہیں دھمکی ہے۔ شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ای وی ایم کا آئیڈیا مسترد کرنے پر حکومت الیکشن کمیشن کو دھمکانے پر اتر آئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے اپنے بیان میں سینیٹ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کے اجلاس میں حکومتی دھمکیوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ای وی ایم پر اٹھنے والے فنی و تکنیکی سوالات کا کوئی جواب نہیں، ان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ٹھوس اور واضح فنی، تیکنیکی اور قانونی اعتراضات کیئے ہیں۔

واضح رہے کہ شہباز شریف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے شفافیت کے مسائل کی نشاندہی کی جن کا حکومت کے پاس کوئی جواب نہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے پارلیمان میں قانون سازی کو بلڈوز کیا گیا، آج حکومتی رویے پر الیکشن کمیشن کے نمائندوں کو واک آؤٹ کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

سعودیہ پاکستان کو سرمایہ کاری کیلئے انتہائی موزوں سمجھتا ہے، سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سعودی نائب وزیرِ سرمایہ کاری ابراہیم بن یوسف المبارک کا کہنا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے