اکبر ایس بابر

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اکبر ایس بابر

اسلام آباد (پاک صحافت) فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار اکبر ایس بابر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے میرے تمام الزامات کی تصدیق کردی، الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد عمران خان کو استعفیٰ دینا چاہیے، اس بڑے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کو اس کے نظریاتی کارکنان کے حوالے کرنا چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کی سماعت کے بعد اکبر ایس بابر نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نے 8 سال کی جدوجہد کے بعد سرخرو کیا، ہم نے ایک پہاڑ سے ٹکر لی تھی۔ اکبر ایس بابر نے کہا کہ اس کیس سے میرا کوئی ذاتی مفاد نہیں تھا، الیکشن کمیشن کا شکریہ ادا کرتا ہوں ہمشہ کہتا تھا ان اداروں سے انصاف لے کر دکھاوں گا۔

واضح رہے کہ فارن فنڈنگ کیس کے درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے ورکرز نے اب سوچنا ہے، الیکشن کمیشن نے شوکاز جاری کردیا ہے الزامات درست ثابت ہوئے۔ اکبر ایس بابر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کو بھی مطلع کردیا گیا ہے، مطالبہ کرتا ہوں عمران خان استعفیٰ دیں، وقت آگیا ہے تحریک انصاف میں رجیم چینج ہو۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے