اعظم سواتی

الیکشن کمیشن کی جانب سے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کردیا۔  ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے اعظم سواتی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وفاقی وزیر اعظم سواتی 26 اکتوبر کو پیش ہوکر شوکاز کا جواب دیں۔ یاد رہے کہ اعظم سواتی کی جانب سے الیکشن کمیشن پر سنگین الزامات لگائے گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ ریلوے سینیٹر اعظم سواتی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور سنگین الزام عائد کئے تھے۔۔ اعظم سواتی نے الزام عائد کیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے۔

واضح رہے کہ  وفاقی وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ہمیشہ دھاندلی کرتا رہا ہے، الیکشن کمیشن ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا ضامن ہے۔ یاد رہے کہ اعظم سواتی کے الزامات پر قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس سے الیکشن کمیشن کے ارکان نے واک آؤٹ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے