ناصر حسین شاہ

ایران کیساتھ گیس معاہدہ پورا ہوتا تو سستی اور بھرپور گیس میسر ہوتی۔ ناصر حسین شاہ

کراچی (پاک صحافت) ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی جانب سے ایران کے ساتھ کیا جانے والا معاہدہ پورا کیا جاتا تو آج پاکستان کو سستی اور بھرپور گیس میسر ہوتی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل این جی سستی تھی تو سودے نہیں کئے اب مہنگی ہے تو کررہے ہیں۔ نااہلی کے سبب گیس کا بحران ہے۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا ایران کے ساتھ گیس معاہدہ بعد میں آنے والی حکومت نے روک دیا، اگر وہ شروع ہوجاتی تو سستی اور بھرپور گیس میسر ہوتی۔

ناصر حسین شاہ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے سب کو محبت ہے۔ پنجاب میں بلدیاتی اداروں کو دو سال قبل گھر بھیجنے پر کوئی نہیں بولا۔ علی زیدی بھی مہنگائی کے بجائے بلدیاتی نظام پر گھوٹکی سے کراچی تک مارچ کریں گے۔ ملک میں کہیں اور بلدیاتی نظام کی بات نہیں ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے