رضا ربانی

الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا فوری اعلان کرے۔ رضا ربانی

اسلام آباد (پاک صحافت) رضا ربانی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا فوری اعلان کرے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سینیٹر رضا ربانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرٹیکل 224 کے تحت الیکشن کمیشن 90 دن کے اندر انتخابات کروانے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ اور شیڈول کا فوری اعلان کرے، اگر حلقہ بندیوں کا مسئلہ ہے تو اس کو تیز کرنا چاہیے۔

رضا ربانی کا مزید کہنا تھا کہ تمام اداروں کو آئینی طور پر متعین اپنے مینڈیٹ کے اندر رہنا چاہیے، سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے مختلف فیصلوں میں وفاقی قانون سازی کی فہرستوں جو کہ صوبوں کے پاس ہیں کی تشریح کرنے کا رجحان ہے، مرکزیت کے حق میں یہ 18ویں ترمیم کو واپس لینے کے مترادف ہے۔

یہ بھی پڑھیں

طیارہ

کرغزستان سے ایک اور پرواز پاکستانی طلباء کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی

اسلام آباد (پاک صحافت) کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک سے ایک اور پرواز 100 سے زائد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے