احسن اقبال

اقوام متحدہ عمران خان کو چندہ اکھٹا کرنے کیلئے اپنا معاون بنائے۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کو چاہئے کہ وہ عمران خان کو چندہ اکھٹا کرنے میں اپنا معاون بنائے کیونکہ وہ بھیک مانگنے میں مہارت اور تجربہ زیادہ رکھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تحریک انصاف کی سیاست کا قصہ تمام ہوگیا، ان سے نجات کا وقت قریب آگیا ہے۔ پی ٹی آئی ایک بلبلا تھا جو پھٹ چکا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی الیکشن میں عوام نے پی ڈی ایم کی جماعتوں پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ پی ڈی ایم جلد نجات حاصل کروائے گی۔ تمام ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کو عبرتناک شکست ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے پاکستان کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی ہے۔ عمران نیازی کی حکومت نے عوام سے جھوٹے وعدے کیے اور انتقامی ایجنڈے پر کام کیا۔ ملک میں گیس کا بحران شدت اختیار کر چکا ہے۔ عوام کی ضرورت کی اشیا کو منافع خوروں کے ہاتھوں میں دے کر سٹہ بازی کروائی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے