تحریک انصاف کے دور میں 4 ارب ڈالر 600 افراد کو صفر شرح سود قرض پر دیے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے دور میں 4 ارب ڈالر 600 افراد کو صفر شرح سود قرض پر دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ خیال رہے کہ چیئرمین نور عالم خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیڈرل بورڈ آٖ ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے کراچی میں تعینات افسران کی فہرست فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے  چیئرمین نور عالم خان نے کہا کہ ایف بی آرنے یہ نہیں بتایا یہ افسران کب سے تعینات ہیں، یہ مافیاز ہیں، ان کو وہاں سے ہٹائیں گے۔ نور عالم خان کا کہنا تھا سابق گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین 4 ارب ڈالر لوگوں کو دلوانے میں ملوث ہیں۔

واضح رہے کہ اس موقع پر رکن کمیٹی برجیس طاہر کا کہنا تھا سابق حکومت نے 600 لوگوں کو3 ارب ڈالرکا سستا قرض دیا، اس کی فہرست ابھی تک کمیٹی کو فراہم نہیں کی گئی۔ برجیس طاہر کا کہنا تھا صفر شرح سود پر 4 ارب ڈالر 160 روپے ایکسچینج ریٹ پر دیے گئے، ڈالر280 روپے پر پہنچ چکا اور یہ ملکی معیشت کے 900 ارب سے زائد بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے