راجہ پرویز اشرف

اسپیکر قومی اسمبلی کی نئے سال کی خوشیوں کو سادگی سے منانے کی اپیل

اسلام آباد (پاک صحافت) اسپیکر قومی اسمبلی نے نئے سال کی خوشیوں کو سادگی سے منانے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ نیا سال امن و آشتی اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہوگا۔ انہوں نے فلسطین پر جاری اسرائیلی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی طور پر نئے سال کی خوشیوں کو انتہائی سادگی سے منانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ ملک میں نئے سال میں منعقد ہونے والے انتخابات میں عوام اپنے ووٹ کے ایسی قیادت کا انتخاب کریں گے جو ملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ سال 2024 میں اسرائیل اور بھارت کی جانب سے فلسطین اور کشمیر کی عوام پر ڈھائے جانے والے مظالم کا خاتمہ ہوگا اور نئے سال کا سورج فلسطین اور کشمیر کی آزادی کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے