مولانا عبدالغفور حیدری

سابقہ حکومت ہمارے لئے گڑھے کھود کر گئی، عبدالغفور حیدری

پشاور (پاک صحافت) جمعیت علمائے اسلام (جو یو آئی) ف کے  مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ  سابقہ حکومت ہمارے لئے گڑھے کھود کر گئی، جس کا پی ٹی آئی والوں نے بھی اعتراف کیا ہے۔عمران خان کی حکومت نے جاتے جاتے ملک میں سرنگیں بچھائیں اور ملک کو دیوالیہ بنادیا۔

تفصیلات کے مطابق عبدالغفور حیدری نے  کہا کہ عمران خان نے معشیت کو تباہ کیا،اب ملک کو ٹریک پر لانے کے لئے کچھ وقت درکارہے۔ کا کہنا تھا کہ حکومت مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، مہنگائی کم کرنے کے لئے ہمارے پاس کوئی جادو کی چھڑی نہیں ہے جب ڈالر کا ریٹ کم ہوگا،تو مہنگائی کم ہوگی۔

واضح رہے کہ جے یو آئی رہنما عبدالغفور حیدری نے مزید کہاکہ ملک کا گرے لسٹ سے نکلنا اتحادی حکومت کی کامیابی ہے اور اب جس مشن پر ہم کام کر رہے ہیں ہمیں کامیابی ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے