اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو ہوا اس کی قانونی کارروائی بنتی ہے، آئی جی پنجاب

لاہور (پاک صحافت) آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کے ساتھ جو ہوا اس کی قانونی کارروائی بنتی ہے اور ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان کی گرفتاری قانونی عمل ہے۔

تفصیلات کےمطابق آئی جی پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ عدالت حکم دیتی ہے تو اسے پورا کریں گے، پولیس عدالت کے نوٹس لے کر کسی کے پاس جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو سابق وزیرِ اعظم کے پروٹوکول سے زیادہ سیکیورٹی دی جا رہی ہے۔

واضح رہے کہ انہوں نے  مزید کہاکہ عمران خان جب ہائی کورٹ آئے، وہاں بھی سیکیورٹی کا بڑا انتظام کیا گیا تھا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پنجاب میں دہشت گردوں کی جانب سے تھریٹس آتے رہتے ہیں، ہماری پالیسی ان تھریٹس کو ہٹ کرنے کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے