اساتذہ دھرنا

اسلام آباد کے سینکڑوں سرکاری اساتذہ کا پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کے سینکڑوں سرکاری اساتذہ گزشتہ تین دن سے مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن حکومت کے کان میں جوں تک نہیں رینگی، اب اساتذہ نے پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہوئے تین روز گزر گئے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے تحت آج تمام اسکولوں میں ہڑتال و بائیکاٹ کرتے ہوئے سیکڑوں اساتذہ و غیر تدریسی ملازمین پریس کلب کے سامنے پہنچ گئے ہیں۔

احتجاج میں شریک اساتذہ نے پریس کلب سے ڈی چوک تک ریلی نکالی اور ڈی چوک پر لگائی گئی خاردار تاریں اور رکاوٹیں ہٹا دیں۔ اس دوران پولیس اور اساتذہ میں ہاتھا پائی بھی ہوئی ہے۔ سیکڑوں ٹیچرز پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پہنچ گئے اور دھرنا دے دیا۔ ٹیچرز کی جانب سے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ مظاہرین نے کہا کہ مطالبات منظور ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

شہداء

پاکستان میں عوامی سوگ؛ گیلانی اظہار تعزیت کے لیے ایرانی سفارت خانے پہنچے

پاک صحافت ہیلی کاپٹر حادثے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر اور ان کے ہمراہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے