مراد علی شاہ

ووٹوں کی خریدو فروخت کے الزام کا مقصد پارلیمنٹیرین کو بدنام کرنا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سینیٹ الیکشن سے متعلق ایک بیان میں کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن کو آئین کے آرٹیکل نمبر 266 کے تحت خفیہ رائے شماری کے ذریعے ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹیرین کے خلاف ووٹوں کی خرید و فروخت کے الزام کا مقصد عوامی نمائندوں کو بدنام کرنا ہے، وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ آئین کے مطابق ارکان کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ شعوری بنیاد پر جس کو چاہیں  ووٹ دیں۔ انہوں نے تحریک انصاف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کو الیکشن ہارنے کا ڈر ہے اس لئے یہ سار ا کھل شروع کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کے احاطے میں پارٹی امیدواروں کے ساتھ سینیٹ انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے موقع پر مڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سیٹنٹ انتخابات میں خفیہ رائے شماری کا آئین  کے آرٹیکل 266 مں واضح طور پر ذکر موجود ہے۔ مجھے یقین ہے کہ عدلیہ اپنا فیصلہ آئین کے مطابق سنائے گی۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی نے پارٹی فیصلوں کے خلاف بغاوت کی ہے کیونکہ انہوں نے سینیٹ انتخابات کے لیے غیر جماعتی ارکان کا انتخاب کیا ہے، جس کی وجہ سے وہ بدظن ہیں۔

واضح رہے کہ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ہمارے تمام 12 امیدوار خالصتاً پارٹی کے کارکن ہں۔ پی ٹی آئی کو الیکشن ہارنے کا ڈر ہے اس لئے یہ سار ا کیھل شروع کیا ہے۔ سینیٹ الیکشن میں پی ڈی ایم کی حمایت سے متعلق پوچھے گئے سوال کے متعلق وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ پارٹی کی اپنی ایک حکمت عملی ہے اور وہ اس حوالے سے فی الحال کچھ نہیں کہیں گے۔ خیال رہے کہ آخر میں مراد علی شاہ نے اس تاثر کو غلط قرار دیا کہ ان کی حکومت کشمیریوں کو سجاول میں آباد کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے وفاقی حکومت نے سندھ حکومت کوخط لکھا تھا، ورنہ ایسی کوئی تجویز نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے