شہباز شریف

اس وقت ملک میں 45 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی ہنر کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک میں 45 ہزار نوجوانوں کو آئی ٹی ہنر کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت آئی ٹی اور ٹیلی کام بجٹ تجاویز پر اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے آئی ٹی شعبے میں نیا کاروبار شروع کرنے والوں کو خصوصی مراعات دینے کی اصولی منظوری دے دی۔ جدید ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے ذریعے کاروبار اور تجارت کے فروغ پر خصوصی رعایت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی شعبے میں کاروبار شروع کرنے کیلئے نوجوانوں کی حوصلہ افزائی پر مبنی اقدامات کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں نوجوانوں کو آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی میں ہنرمند بنانے کے پروگرام کی بھی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خصوصی ٹریننگ آئی ٹی زونز بنانے کے فیصلے کی بھی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت آئندہ بجٹ میں ایک لاکھ نوجوانوں کو میرٹ پر لیپ ٹاپ فراہم کرے گی، ہمارے گزشتہ دور حکومت میں بھی نوجوانوں کو لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے تھے۔ انہوں نے آئی ٹی شعبے کو آئندہ برس اپنی برآمدات کو 4.5 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے