شبلی فراز

اسلام آباد پولیس کا مبینہ غلط بیانی پر شبلی فراز کیخلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد پولیس نے رہنما تحریک انصاف شبلی فراز کیخلاف قانونی کارروائی کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی پولیس کے ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 7 مارچ کو عدالت پیش کرنے کے حکم پر عمل درآمد کریں گے، عمران خان کو گرفتار کرنے کیلئے جب ان کی لاہور میں واقع رہائش گاہ پر پہنچے تو پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا کہ عمران خان گھر پر موجود نہیں ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما نے یقین دلایا تھا کہ قانون پر عملدرآمد کروائیں گے مگر پولیس سے غلط بیانی کی گئی، اس معاملے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے