بلاول بھٹو

ہم خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ بلاول بھٹو

اسلام آباد (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ ہم خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت سیلاب متاثرین سے متعلق اپنے وعدے پورے کرے ورنہ وزارتیں رکھنا مشکل ہوجائے گا۔ سیلاب متاثرین کی بحالی کا معاملہ وزیراعظم سے ملاقات میں زیر بحث آئے گا جبکہ اس حوالے سے قومی اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی جائے گی۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا ہے کہ ایک سیاسی چوہا زمان پارک میں چھپ کر بیٹھ گیا ہے، چوہے کے پاؤں میں درد ہے جس کی وجہ سے وہ ادھر ادھر بھاگ رہا ہے، ہمارا مقابلہ کسی کٹھ پتلی جماعت سے نہیں ہے، ہمیں اپنی توجہ سیاسی چوہے کی بجائے عوامی خدمت پر مرکوز کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے، ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے اور نہ ہی ہم کسی کی مخالفت کے لیے سیاست کرتے ہیں، ہم خدمت کی سیاست کرتے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے