پرویز اشرف

اسرائیلی بربریت پر حکومتیں کب تک خاموش رہیں گی، قومی اسمبلی میں پرویز اشرف کا سوال

اسلام آباد (پاک صحافت) پرویز اشرف کا کہنا ہے کہ غاصب اسرائیلی بربریت پر مسلمان حکومتیں کب تک خاموش رہیں گی۔ اب ہمیں خاموشی توڑ کر نہتے فلسطینیوں کی حمایت میں علمی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماء اور سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب وقت آچکا ہے کہ ہمیں اسرائیل کی مخالفت اور فلسطینیوں کی حمایت میں قراردادوں اور تقریروں سے نکل کر عملی طور پر کوئی قدم اٹھانا چاہئے۔ ہمیں بحیثیت مسلمان اپنے رویوں پر غور کرنا ہوگا۔

رہنماء پی پی پی راجہ پرویز اشرف کا مزید کہنا ہے کہ فلسطینیوں کے ساتھ 1948 سے جو سلوک روا رکھا جارہا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ 10 سالہ فلسطینی بچی نے ظلم و جبر کی داستان کو دنیا کے سامنے آشکار کردیا ہے۔ اس وقت بھی غزہ میں بمباری ہو رہی ہے۔ پیپلزپارٹی فلسطین کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

وزیراعلی مریم نواز کا پنجاب کی لینڈ ریکارڈ کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا حکم

لاہور (پاک صحافت) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں لینڈ ریکارڈ کی ڈیجیٹلائزیشن …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے