خرم دستگیر

اس وقت پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ خرم دستگیر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ اس وقت پاکستان کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے لیکن بہت جلد ان مشکلات پر قابو پایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے وطن واپس آنے اور وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے مثبت نتائج جلد عوام کے سامنے آئیں گے۔ اسحاق ڈار کو ماضی میں ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کا تجربہ ہے ضرورت پڑی تو ضروری قانون سازی کرکے معاشی حالات بہتر کرنے کی کوشش کریں گے۔

خرم دستگیر کا مزید کہنا ہے کہ میاں نواز شریف بھی اپنی صحت اور قانونی معاملات کو دیکھ کر عنقریب پاکستان آئیں گے۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت کو احساس ہے کہ ملک میں مہنگی بجلی مل رہی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان میں سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے شمسی توانائی کا 10 ہزار میگاواٹ کا منصوبہ شروع کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت پہلے مرحلے میں 6 سو میگا واٹ کی شمسی توانائی کا منصوبے کا آغاز کیا جارہا ہے جس میں دنیا بھر کی کمپنیوں کو بڈنگ کی پیشکش کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سپریم کورٹ

پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی سے بڑا خطرہ ملک کیلئے کوئی نہیں، جسٹس منصور علی شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ کے جج جسٹس منصور علی شاہ نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے