بلاول

محکمۂ خارجہ سوڈان میں پاکستانیوں کی ریلیف اور ریسکیو میں پیش پیش ہے، بلاول

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ محکمۂ خارجہ سوڈان میں پاکستانیوں کی ریلیف اور ریسکیو میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ مزید 211 پاکستانیوں کا قافلہ پورٹ سوڈان پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ خارجہ نے سوڈان سے پاکستانیوں کے انخلاء سے متعلق جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ آج خرطوم سے 211 پاکستانیوں کو لے کر ایک اور قافلہ پورٹ سوڈان پہنچا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خرطوم اور پورٹ سوڈان میں سفیر کی ٹیم پاکستانیوں کے قیام کی سہولت کے لیے کام کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستانیوں کے انخلاء کا عمل آسان بنانے کے لیے دوست ممالک خصوصً سعودی عرب مصروفِ عمل ہے، سوڈان سے بحفاظت نکالے گئے پاکستانیوں کی تعداد 700 ہو گئی۔ ان کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ اسد مجید کی سربراہی میں دفترِ خارجہ کی پوری ٹیم کا شکر گزار ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

عطا تارڑ

عدالت سے گزارش ہے کہ 9 مئی مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچائے۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ عدالت سے گزارش ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے