کسان اتحاد

آل پاکستان کسان اتحاد کیجانب سے ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور (پاک صحافت) آل پاکستان کسان اتحاد نے پی ٹی آئی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں اور اقدامات کے خلاف ملک گیر احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آل پاکستان کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گندم کی کاشت کے لیے کھاد نہیں ملی اور اب حکومت نے منی بجٹ میں زرعی اشیاء پر نئے ٹیکس لگا دیے ہیں جس سے کسانوں میں سخت مایوسی پھیل گئی ہے۔

صدر آل پاکستان کسان اتحاد خالد کھوکھر کا مزید کہنا تھا کہ کسان اتنے پریشان ہیں کہ ان کے بچے اسکول نہیں جاسکتے اس لیے بچوں کے ساتھ ہی وہ احتجاج کریں گے۔ اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کھاد اور ڈی اے پی کی کمی کی وجہ سے گندم کی پیداوار میں کمی آئے گی اور اس سال بھی گندم درآمد کرنا پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے