حج

نگراں وزیراعظم کے حاجیوں کی سہولت کیلیے بڑے فیصلے

اسلام آباد (پاک صحافت) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے حج 2024ء کے سلسلے میں حاجیوں کی سہولت کے لیے بڑے فیصلے کیے ہیں۔

وزیراعظم ہاؤس پریس ونگ سے جاری خبر کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت حج 2024ء کے لیے پیشگی تیاریوں کے حوالے سے اعلی سطح کا اجلاس ہوا، جس یں نگراں وفاقی وزیر مذہبی امور انیق احمد، سیکرٹری وزارت مذہبی امور اور دیگر متعلقہ اعلی حکام شریک ہوئے۔

اجلاس میں وزیر اعظم کو حج 2024ء کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے نگران وزیر مذہبی امور اور سیکریٹری مذہبی امور کو سعودی عرب کا دورہ کرنے، خود حج 2024ء کی تیاری کی نگرانی کرنے اور مفصل رپورٹ مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

نگراں وزیراعظم نے حج انتظامات کے جائزے کے لیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کو حج 2023ء کے حوالے سے حجاج کی شکایات پر جامع رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

انہوں نے وزارت مذہبی امور اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو باہمی اشتراک سے حجاج کی سہولیات اور شکایات کے اندراج کے لیے موبائل ایپلی کیشن اور ویب سائٹ بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے