طلحہ محمود

آئندہ سال حج پاکستانی رقم میں نہیں بلکہ ڈالر میں ہوگا۔ وزیر مذہبی امور

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود کا کہنا ہے کہ آئندہ سال حج پاکستانی رقم میں نہیں بلکہ ڈالر میں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک لاکھ 60 ہزار کے قریب پاکستانیوں نے فریضہ حج ادا کیا اور سعودی حکومت نے حج کے موقع پر قابل ذکر انتظامات کیے، پاکستانی حجاج کے ہوٹلوں میں جا کر بھی حالات کا جائزہ لیا۔

سینیٹر طلحہ محمود کا مزید کہنا تھا کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے دوران کسی دوسرے ملک کو معاملات میں مداخلت کی اجازت نہیں تھی، پاکستانی حج مشن نے جہاں تک اجازت تھی پاکستانیوں کی بھرپور مدد کی۔ سال 2024 حج کیلئے ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حجاج کا کوٹہ لایا ہوں،

انہوں نے کہا کہ مجھے شاہی مہمان کے طور پر حج کی پیشکش تھی مگر میں نے عام آدمی کی طرح حج کرنے کو ترجیح دی، میں بھی ان تمام مسائل سے گزرا جس سے عام حاجی گزرتا ہے، تمام مسائل سعودی وزیر کو بتائے جس پر انہوں نے انکوائری کر کے آئندہ مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے